جناح اسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے جناح اسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آیا ہے۔۔
مریض کے سیمپلز لے کر نجی اسپتال بھیج دیے گئے ہیں۔مریض ٹیسٹ رزلٹ آنے تک آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا، 28 سال کے مریض میں بخار اور جسم پر دھبے ہیں، مشتبہ مریض کا تعلق شاہ لطیف ٹاؤن سے ہے ۔ واضح رہے کہ منکی پاکس وائرس چوہوں اور دیگر جنگلی جانوروں میں پیدا ہوتا ہے ۔ بعض اوقات یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو جاتا ہے ۔