ڈالمیا روڈ پر بجلی کی عدم فراہمی پراحتجاج،ٹریفک جام

ڈالمیا روڈ پر بجلی کی عدم فراہمی پراحتجاج،ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈالمیا روڈ پر علاقہ مکینوں کا بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج راشد منہاس روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہو گیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

احتجاج کرنے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں گھنٹوں گھنٹوں بجلی کی طویل دورانیہ کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور ماہ رمضان المقدس کے دوران بھی کے الیکٹرک کے حکام کو ان پر ذرا سا بھی ترس نہیں آرہا ، بجلی گھنٹوں بغیر کسی وجہ کے بند کر دی جاتی ہے اورشکایات درج کروائے جانے کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں