فرحان ملک کے خلاف مقدمے کی تفصیلات جاری

کراچی (اسٹا ف رپورٹر )ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ نے معروف صحافی فرحان ملک کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات جاری کردی ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق فرحان ملک انکوائری کی تحقیقات کے مطابق مخالف ویڈیوز پوسٹ کرنے کی مہم چلانے میں ملوث ہے ۔ ریاست مخالف جعلی خبروں اور عوامی اشتعال انگیزی کے ایجنڈے پر مشتمل ہے ، ریاست مخالف پوسٹس اور ویڈیوز کو مسلسل پھیلاتا اور اپ لوڈ کرتا رہتا ہے ۔جعلی خبریں اور عوامی اشتعال انگیزی کا ایجنڈا بین الاقوامی سطح پر سرکاری اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے ۔