گرمی میں شدت سے برف کی مانگ میں اضافہ ، کارخانہ مالکان نے قیمتیں بڑھا دیں

گرمی  میں  شدت  سے  برف  کی مانگ  میں  اضافہ  ، کارخانہ  مالکان  نے  قیمتیں   بڑھا  دیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں جہاں گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے وہیں برف کی مانگ بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت نے 35 کا ہندسہ کراس کیا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تو برف کی مانگ بھی بڑھ گئی۔ کارخانہ مالکان نے برف کی طلب میں اضافہ دیکھتے ہوئے برف کی قیمتوں بڑھا دیں ہیں ۔گرمی کی شدت میں اضافے سے لوگ ٹھنڈا پانی اور ٹھنڈے مشروبات میں برف کا استعمال زیادہ کرتے ہیں جس کے باعث برف کی طلب میں دوگنا اضافہ ہوجاتاہے ، گرمی اور بجلی کے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ گرم موسم اور بجلی نہ ہونے کے سبب گھر میں برف نہیں جمتی تو باہر سے لینا مجبوری ہے ۔جبکہ کارخانہ مالکان کا کہنا ہے کہ برف کی تیاری میں بجلی نہ ہونا تو معمول کی بات لیکن اب پانی بھی خرید کر استعمال کرنا پڑتا ہے جو قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں جاری گرمی کی حالیہ لہر میں جمعے سے کمی متوقع ہے جس کے بعد موسم جذوی طور پر ابرآلود ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔ ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق چند روز میں بلوچستان کی شمال مغربی ہواؤں کے اثرات بڑی حد تک زائل ہوجائیں گے ۔دوپہر کو مغربی اور شام کے وقت سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں، درجہ حرارت چند ڈگری کمی کے بعد 32 سے 34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔کراچی میں صبح کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج بھی گرمی کا پارہ 36 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں