یوم پاکستان کی مناسبت سے کسٹم ہاؤس تقریب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کا یوم پاکستان کی مناسبت سے کسٹم ہاؤس کراچی میں اتوارکو ایک تقریب کا انعقاد تقریب میں کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین الدین وانی نے کلکٹر کسٹمز اپیل اصدق افضل کے ہمراہ کسٹم ہاؤس کراچی میں پرچم کشائی کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ باسط حسین ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ ہیڈ کوارٹر سید محمد رضا نقوی موجود تھے، کسٹمز کے دیگر اعلیٰ افسران اور اہل کاروں نے بھی شرکت کی۔ کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین الدین وانی نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔