قرآن و سنّت عالم انسانیت کیلئے جامع دستور ہے ،شاہ عبد الحق

قرآن و سنّت عالم انسانیت کیلئے جامع دستور ہے ،شاہ عبد الحق

کراچی (این این آئی)جما عت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ قرآن و سنّت عالم انسانیت کے لئے جامع دستور اور آئین ہدایت ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

غیر اسلامی نظام اور قوانین مسائل کا حل نہیں ہیں بلکہ ملک کی بقا و سلامتی نظام مصطفی کے عملی نفاذ ہی میں مضمر ہے ۔انہو ں نے کہا کہ قرآن وحدیث اور جدید علوم کے بغیر ترقی کا حصول مشکل ہے غیروں کی تہذیب و تمدن اپنا کر مسلمان رسوائی کا شکا ر ہیں ہما رے اسلاف نے علم و عمل اور اخلاص کے ذریعے کامیا بیا ں حا صل کیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم مصلح الدین جو ڑ بازار میں ختم القرآن کی محفل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہا کہ اسلام کی رو سے دولت ،شہرت ،عہدہ کسی کے اعلیٰ مقام کی نشاندہی نہیں کرتا بلکہ تقویٰ کی دولت رب العالمین کی با رگا ہ میں امتیا زی شان عطا کرتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں