پانی کے عالمی دن پر الخدمت کی آگہی مہم، سیمیناراور واک

پانی کے عالمی دن پر الخدمت کی آگہی مہم، سیمیناراور واک

کراچی(اسٹاف رپورٹر )الخدمت کراچی کے واش پروگرام کے تحت پانی کے عالمی دن پرآگہی مہم، سیمیناراور واکس کا اہتمام کیا گیاجس کا مقصد پانی کی اہمیت اور گلیشئرز کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

الخدمت کی جانب سے ٹیپو سلطان روڈ پر واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ناظم جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اورڈائریکٹر الخدمت واشپروگرام گوہرالاسلام نے کی۔ بانی وسی ای او بلیو نیٹ ڈاکٹر نزہت خان ،ماہر تحفظ ماحولیات طفیل علی زبیدی ،طلبہ اور الخدمت رضاکار موجود تھے ۔اس موقع پرالخدمت کی نئی واٹر وین کی سروس کا بھی آغاز کیا گیا ۔ واک میں منیجر واش پروگرام سعد اکبر ،طلبہ و طالبات، الخدمت کے رضاکار اورذمہ داران شریک تھے ۔ رضوان عبد السمیع نے کہا کہ پانی زندگی ہے ،یہ ہماری اہم ترین بنیادی ضرورت ہے ،اس کے ضیاع کو روکنا ہوگا ،ہم اپنے گھروں میں ہوں یا دفاترمیں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اسے احتیاط سے استعمال کریں ۔گوہرالاسلام نے کہا کہ الخدمت شہریوں کوصاف پانی کی فراہمی کے ساتھ پانی کی اہمیت سے متعلق شعوروآگاہی بھی فراہم کر رہی ہے ۔ڈاکٹر نزہت خان نے کہا کہ پانی کے ذخائرکے عدم تحفظ اور اس کی اہمیت کو نظر انداز کرنے سے دنیا بھر میں آبی بحران پیدا ہو سکتا ہے ۔گلیشیئرز کی پگھلتی ہوئی برف پانی کے قدرتی وسائل کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ طفیل علی زبیدی نے کہا کہ ماحولیات کو خوبصورت بنانے اور اس کے تحفظ میں پانی کا بڑا کردار ہے ،کلیشیئرز کومحفوظ بنائیں اور اس کی اہمیت کو سمجھیں ۔ آج ہم اس پر کام کریں گے توآنے والی نسلوں پر احسان ہو گا ۔علاوہ ازیں الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت شاہ لطیف میں سیمینار اورآگہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں باہمت بچوں نے شرکت کی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں