ایچ بی ایل زرعی اور زرعی ترقیاتی بینک کے درمیان اشتراک

 ایچ بی ایل زرعی اور زرعی ترقیاتی بینک کے درمیان اشتراک

کراچی(بزنس ڈیسک)ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ (ایچ زیڈ ایس ایل)اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل)کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے گئے جس کے تحت پاکستان بھر کے کسانوں کیلئے مالی شمولیت اور جدید زرعی خدمات کو فروغ دیا جا سکے گا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس اسٹریٹجک اشتراک کا مقصد کسانوں کو جدید مالیاتی حل، زرعی میکانائزیشن کی سہولیات اور ماہر مشاورتی خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی زرعی پیداوار میں اضافہ ہو اور وہ معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں۔اس اشتراک کے تحت ایچ بی ایل زرعی اور زیڈ ٹی بی ایل اپنے متعلقہ پلیٹ فارمز ۔‘ایچ بی ایل زرعی ڈیرہ اور زیڈ ٹی بی ایل زرعی بیٹھک کو مربوط مراکز کے طور پر استعمال کریں گے تاکہ کسانوں کو زرعی رہنمائی، مالیاتی خدمات، اور زرعی مشینری کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ زیڈ ٹی بی ایل کسانوں کو ایچ بی ایل زرعی کی خدمات حاصل کرنے کی ترغیب بھی دے گا ، جس سے پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔ ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ کے سی ای اوعامر عزیز نے مالیاتی خدمات میں کسان مرکوز حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایچ بی ایل زرعی کا مربوط ماڈل کسانوں کو نقد ادائیگیوں کے ذریعے ان کے زرعی اجناس کی خریداری کا موقع فراہم کرتا ہے ، جس سے ان کی نقدی کی ضروریات پوری ہوتی ہیں اور وہ تاخیر کے بغیر اگلی فصل میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ زیڈ ٹی بی ایل کے صدر اور سی ای او طاہر یعقوب بھٹی نے پاکستان کے زرعی شعبے پر مبنی ایک ڈاکیومنٹری پیش کی اور زیڈ ٹی بی ایل کی چھوٹے اور محدود وسائل رکھنے والے کسانوں کی معاونت میں کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں