مرکزی مسلم لیگ کی گونگے بہرے افراد کیلئے تقریب

مرکزی مسلم لیگ کی گونگے بہرے افراد کیلئے تقریب

کراچی (این این آئی)مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خدمت خلق کے تحت گونگے بہرے افراد کے لیے فری راشن تقسیم کی تقریب کا انعقاد۔تقریب شاہراہ فیصل پر واقع مرکزی مسلم لیگ ہاس میں منعقد ہوئی۔تقریب میں شہر بھرسے تعلق رکھنے والے سیکڑوں مستحق اسپشل پرسنز میں راشن اور عید گفٹ تقسیم کے گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 خدمت خلق پاکستان کے چیئرمین چودھری شفیق وڑائچ ، کراچی کے صدراحمدندیم اعوان ، خدمت خلق کراچی کے صدرعمر خان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت اور خطاب کیا۔ رہنماں کی تقاریر کو اشاروں کی زبان میں سمجھانے کیلیے مترجم بھی موجود تھے ۔چودھری شفیق وڑائچ کا کہنا تھاکہ اسپیشل پرسنز کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا ہے ۔لیکن مرکزی مسلم لیگ ان کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ ہم اسپیشل پرسنز کی خوبیوں کو نکھارنے کیلیے بھرپور کام کر رہے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے نئے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ احمد ندیم اعوان نے کہا کہ رمضان کا مہینہ نیکی اور احساس کا مہینہ ہے ، جس میں تمام انسانوں کی خدمت کرنا ہمارا مذہبی اور قومی فرض ہے ۔مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ خدمت انسانیت کی روایت قائم کرتی آئی ہے ، اور ہماری سیاست کا مقصد ہی انسانیت کی خدمت کرنا ہے ۔ہم خدمت کی سیاست کے ساتھ ہر شعبے میں پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پرمرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے ڈیف انسٹی ٹیوٹ بنانے کااعلان بھی کیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں