ٹاؤنز میں10ارب کے منصوبے آئندہ ماہ شروع کرنے کا اعلان

ٹاؤنز میں10ارب کے  منصوبے آئندہ  ماہ شروع کرنے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے تحت کراچی میں تمام ٹائونز میں 8 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے کلک کے تحت جاری ہیں، جبکہ مزید 10 ارب کے منصوبے آئندہ ماہ سے شروع ہوجائیں گے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت نے اب اس تاثر کو ختم کیا ہے کہ وہ صرف اپنے ووٹرز کے علاقوں میں کام کرتی ہے ۔ ہم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل ہو یا ڈسٹرکٹ کورنگی ہو یہاں بڑے بڑے منصوبوں پر کام کیا ہے ۔ جلد ہی تمام پارکس اور پلے گرائونڈز سے کمرشل سرگرمیوں کے خاتمے کے لئے محکمہ بلدیات کو ہدایات دے دی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں کلک کے تحت بارہ دری پارک کی ازسرنو تزئین و آرائش کے بعد اس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلٰی سندھ مشیر سید نجمی عالم، معاون خصوصی رضا ہارون، سینیٹر مسرور احسن و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ سعید غنی نے مزیدکہا کہ بھرپور کوشش ہے کہ بلدیاتی اداروں کے تعاون سے شہر کو بہتر سے بنائیں۔ سعید غنی نے کہا کہ صرف ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کلک کے تحت 1.8 ارب کی لاگت سے 19 اسکیموں پر کام جاری ہے ، جبکہ پورے شہر میں کلک کے تحت 8.2 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے 99 منصوبے چل رہے ہیں، جو اس سال دسمبر تک مکمل کردئیے جائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ اس بارادری کی اب حفاظت اور اس کی دیکھ بھال جہاں ٹائون انتظامیہ کی ہے وہاں یہاں کے عوام پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس طرح کے جو منصوبے ہیں ان کی دیکھ بھال خود کرے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں تمام منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اگر کوئی ایک دو منصوبے کسی وجہ سے تاخیر کا سبب بنتے ہیں تو اس کے پس پشت کچھ ایشوز ہوتے ہیں۔ پارکس اور پلے گرائونڈز میں بازار اور دیگر کمرشل سرگرمیوں کے سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ میں اس حوالے سے محکمہ بلدیات کے تحت جلد ہی ایک آرڈر نکلوا دوں کہ پارکس پا پلے گرائونڈز میں کسی قسم کی کمرشل سرگرمیاں نہ ہوں اور اگر کہی کچھ قانونی معاملات ہوئے تو ان کو بھی حل کردیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں