پیپلز پارٹی کراچی دشمنی ترک کرے ،منعم ظفر

پیپلز پارٹی کراچی دشمنی ترک کرے ،منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے پیر کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے تعلیم کے شعبے کو بھی تباہ و برباد کر دیا ہے ، اربوں روپے کے تعلیمی بجٹ کے باوجود سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے ، تعلیمی بورڈز میں حکومتی نا اہلی و کرپشن اور اعلیٰ عہدوں پر من پسند افراد کومسلط کرنے کے عمل نے تعلیمی بورڈز کو مذاق بنا دیا ہے ،کراچی کے طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤپر لگا ہوا ہے اور حکومت طلبہ کے مستقبل سے کھیل رہی ہے ، اپریل میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات ہونے والے ہیں اور انٹر سال اول کے نتائج کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا ہے ، پیپلز پارٹی کراچی دشمنی ترک کرے ، انٹر سال اوّل کے نتائج کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ سامنے لائی جائے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کراچی کو500ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے جائیں، ہر یوسی کو 25لاکھ روپے ماہانہ فنڈ دیا جائے ، آئین کی 18ویں ترمیم کے مطابق کراچی میں ٹاؤن اور یوسی کو وسائل اور اختیارات منتقل کیے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں