ماسٹرپلان پرعمل نہ کرنے پر فریقین سے جواب طلب

ماسٹرپلان پرعمل نہ کرنے پر فریقین سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد نہ کرنے سے متعلق درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے تمام فریقین کو 8 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 دوران سماعت کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرادیا گیا۔ سماعت کے دوران ایس بی سی اے کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاکہ ہمیں درخواست کی نقول نہیں ملی ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھاکہ فریقین کو نقول دی گئی تھیں ان کے دستخط بھی موجود ہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر ماسٹر پلان ترتیب دیا گیا تھا،18 اکتوبر 2018 کو اسٹریٹجک ماسٹر پلان کا نوٹیفکیشن جاری ہوا،ماسٹر پلان ورلڈ بینک ، ایشین بینک سمیت 20 اداروں نے مل کر بنایا تھا، اس پر آج تک عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے ۔ عدالت نے درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے تمام فریقین کو 8 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز اسکول کے اساتذہ کو مستقل نہ کرنے کے خلاف اسکول کے اساتذہ کی جانب سے دائر درخواست پر وکیل درخواست گزار کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔مزید برآں سپریم کورٹ نے چیک باؤنس کے مقدمہ میں ملوث ملزم اسد اشرف سبزواری کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کرلی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں