گورنر کا آئی جی سے ٹیلی فونک رابطہ ٹریفک حادثات پر اظہارتشویش
کراچی(آئی این پی ) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے آئی جی سندھ پولیس اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ٹریفک حادثات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔
گورنر سندھ نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حادثات کی رو ک تھام کے لئے موثر حکمت عملی بنائی جائے اس ضمن میں ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کے لئے پولیس کا متحرک کیا جائے ۔ گورنرسندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔