ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس : 6مفرور ملزموں کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ

 ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس : 6مفرور ملزموں کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ

میرپورخاص(بیورو رپورٹ) میرپورخاص میں انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے ماورائے عدالت قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں 23 نامزد ملزمان میں سے 6 گرفتار، جبکہ 11 عبوری ضمانت پر عدالت میں پیش ہوئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 عدالت نے سابق ڈی آئی جی اور سابق ایس ایس پی سمیت 6 مفرور ملزمان کے ساتویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے اور ایف آئی اے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ کیس کی مزید سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت میں23نامزد ملزمان میں سے 17 عدالت میں پیش ہوئے ، جبکہ 6 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ وہ مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرے ۔سماعت کے دوران عدالت نے ایف آئی اے کے انویسٹیگیشن افسر محمد راشد بھٹی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ سابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی اور ایس ایس پی اسد چودھری سمیت دیگر مفرور ملزمان کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ حیدرآباد میں سابق ڈی آئی جی کے گھر اور سندھڑی میں پولیس کانسٹیبلز کے گھروں پر چھاپے مارنا محض خانہ پری ہے ۔عدالت نے مفرور ملزمان کے ساتویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔ بعد ازاں، کیس کی مزید سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔سماعت کے بعد مدعی کے وکیل اعجاز ہالیپوٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے وکیل کی جانب سے مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر سیکشن 1997-A-18-23 کے تحت بحث ہونا تھی، مگر ملزمان کے وکیل نورالحق قریشی کی عدم دستیابی کے باعث بحث نہ ہو سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں