بلڑی شاہ کریم:سرکاری کالج کی بندش کاحکم،طلبا کامستقبل داؤ پر

بلڑی شاہ کریم:سرکاری کالج کی بندش کاحکم،طلبا کامستقبل داؤ پر

بلڑی شاہ کریم (نمائندہ دنیا )تحصیل بلڑی شاہ کریم میں واقع واحد گورنمنٹ ڈگری کالج کو خستہ حال قرار دیکر بند ش کا لیٹر جاری کیے جانے کے بعد درسگاہ میں زیر تعلیم 455 طلبہ کامستقبل داؤ پر لگ گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مذکورہ سرکاری احکامات کے بعد طلبہ اور اساتذہ کا شدید ردعمل سامنے آیا اور طلبہ، اساتذہ اور مکینوں کی بڑی تعداد نے اسے تعلیم دشمن اقدام قرار دیا ۔واضح رہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج ،بلڑی شاہ کریم اور گردونواح کے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کا واحد ادارہ ہے ۔ کئی برس کی محنت وکاوشوں اور کروڑوں کی لاگت سے تعمیر کی گئی درسگاہ کو اچانک خالی کرانے کے احکامات سے طلبہ و اساتذہ میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔اطلاعات کے مطابق کالج کی عمارت کے بعض حصے بہتر حالت میں بھی ہیں اور تدریسی عمل جاری ہے ، لیکن اس کے باوجود کالج کو مکمل طور پر بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے ۔دوسری جانب ڈگری کالج کی بندش کے خلاف طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر ریلی نکالی اور انت شدید نعرے بازی کی۔ بلڑی شاہ کریم گورنمنٹ ڈگری کالج کے ڈائریکٹر کی جانب سے درسگاہ کو خستہ حال قرار دیکر بند ش کا لیٹر جاری کرنے کے بعد طلبہ زیب رند، وجے کمار، محب مگسی و دیگر کی سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ بھی کیا ۔ طلباء نے وزیر تعلیم سردار شاہ سے اپیل کی کہ زیر استعمال عمارت کا معائنہ کرنے کے لیے فوری طور پر ٹیم کو تشکیل دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں