سندھ میں بد امنی، صحت عامہ اور دیگر مسائل پر احتجاج

 سندھ میں بد امنی، صحت عامہ اور دیگر مسائل پر احتجاج

پڈعیدن ،اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) بھریاروڈ لاکھاروڈ لنک روڈ پر مسلح افراد نے گاڑیوں کو روک کر شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔واقعے کے خلاف متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا اور پولیس کی ناقص حکمت عملی پر برہمی کا اظہار کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ٹرک ڈرائیور عرفان کلیری سمیت دیگر متاثرین نے بتایا کہ ان سے ساٹھ ہزار روپے نقدی اور چار موبائل فون چھین لیے گئے ۔احتجاجی مظاہرین نے ایس ایس پی نوشہروفیروز سے مطالبہ کیا کہ رات کے اوقات میں پولیس گشت بڑھایا جائے تاکہ شہریوں کو تحفظ مل سکے۔ میرپورخاص میں ینگ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے صدر عبدالجبار کنبھر کی قیادت میں سول اسپتال میرپورخاص میں حیدرآباد کے رہنما روی تمبولی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر آفتاب فل نے ملازمین کے حق میں آواز اٹھانے پر روی تمبولی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروا کر انہیں گرفتار کروایا۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر آفتاب فل کو عہدے سے برطرف کر کے روی تمبولی پر داخل جھوٹی ایف آئی آر ختم کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں