روہڑی:باولے کتوں کے حملے جاری، شہری ویکسین نہ ہونے پر پریشان

روہڑی (نمائندہ دنیا)کندھرا میں آوارہ اور باولے کتوں کے حملوں میں اضافہ ہو گیا۔
جبکہ رولر ہیلتھ سینٹر میں کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہ ہونے پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔تازہ واقعے میں گاوں رسول پور کے رہائشی سہراب علی کاندھرو کو باولے کتے نے کاٹ کر شدید زخمی کر دیا۔ زخمی کو علاج کے لیے رولر ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، مگر ویکسین دستیاب نہ ہونے پر اسے سول اسپتال سکھر ریفر کر دیا گیا۔علاقہ مکینوں نے کتا مار مہم نہ چلانے پر انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسپتال عملہ ویکسین کو مریضوں کو دینے کے بجائے میڈیکل اسٹورز پر فروخت کر رہا ہے ۔انہوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سکھر سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کتا مار مہم شروع کی جائے اور رولر ہیلتھ سینٹر میں ویکسین دستیاب کرائی جائے۔