کلفٹن کے رہائشیوں کو کنٹونمنٹ بورڈ سے رجوع کرنے کاحکم

کلفٹن کے رہائشیوں کو کنٹونمنٹ بورڈ سے رجوع کرنے کاحکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کلفٹن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر رہائشیوں کو کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کلفٹن بلاک 8 میں رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کر دیا گیا، بغیر کسی بلڈنگ پلان کے تعمیرات ہو رہی ہے ، عدالت نے گزشتہ سماعت پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا، عدالت نے متاثرہ پراپرٹی مالکان کو سی بی سی سے رجوع کرنے کا حکم دیا، عدالت نے سی ای او کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو پراپرٹی مالکان کو ذاتی حیثیت میں سننے کی ہدایت کی اور شکایت پر ایک ماہ کے اندر پراپرٹی مالک کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ اگر تعمیرات غیر قانونی ہو تو فوراً کاروائی کریں، عدالت نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی میں رینجرز اور پولیس کو بھی تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں