پولیس افسران کا مارکیٹوں میں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

پولیس افسران کا مارکیٹوں میں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پولیس کے اعلیٰ افسران نے اپنے متعلقہ علاقوں کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے گلشن بہار، خلیل، مومن آباد اور 5نمبر موبائل مارکیٹ کا دورہ کیا، جہاں تاجروں اور انتظامیہ نے پولیس اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسی طرح، ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے جیلانی سینٹر موبائل مارکیٹ کھارادر کا وزٹ کیا، جہاں مارکیٹ عہدیداران نے سکیورٹی کی تعریف کی۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے 24 مارکیٹ بلدیہ ٹاؤن کا دورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ تاجروں و سماجی شخصیات سے ملاقات کی۔افسران نے متعلقہ سکیورٹی عملے کو ہدایت دی کہ مارکیٹوں میں گشت بڑھایا جائے ، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کی جائے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت یقینی بنائی جائے ۔ ایس ایس پی ویسٹ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں