نالوں میں کچرا پھینکنے پرپابندی عائد،دفعہ 144نافذ

نالوں میں کچرا پھینکنے پرپابندی عائد،دفعہ 144نافذ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی کے نظام بہتر بنانے کے لئے تمام نجی سرکاری اور خود مختار ادارے اپنا کردار ادا کریں ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے نظام پر عمل کریں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کچرا ٹھکانے لگانے کے اقدامات کریں۔ وہ منگل کو اپنے دفتر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ڈپٹی کمشنرز کنٹونمنٹ بورڈز، کے پی ٹی، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی ، فیڈرل بی ایریا ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری لانڈھی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری دیگر صنعتی اداروں، این ای ڈی یونیورسٹی، مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی سمیت مختلف اداروں کے سینئر افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں موجود تمام ادارے اپنا کچرا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ رابطہ کی مدد سے لینڈ فل سائٹس پر کچرا ٹھکانے لگائیں گے کسی ادارہ کو اپنی مرضی سے کہیں بھی کچرا ٹھکانے لگانے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن یا کسی بھی جگہ کچرہ پھینکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فیصلہ کیا گیا کہ تمام ادارے کچرا ٹھکانے کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ مفاہمتی معاہدہ کریں گے ۔دریں اثنا کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے نالوں میں کچرا، سالڈ ویسٹ ملبہ پھینکنے اور دیگر کسی بھی قسم کی اشیا پھینکنے پر دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ کردی ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق 24 مئی تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران نالوں میں فضلہ پھینکنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں