بیوی کی جدائی سے دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاسی گوٹھ میں بیوی کی جدائی سے دلبرداشتہ شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود لاسی گوٹھ بھٹائی چوک کے قریب واقع ایک گھر میں منگل اور بدھ کی شب پھندا لگی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچی اور لاش عباسی شہیداسپتال منتقل کی،ایس ایچ او سہیل خاصخیلی کے مطابق آنجہانی کی شناخت 32 سالہ راجیش ولد رتن کے نام سے ہوئی ،جس نے رسی کی مدد سے چھت والے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی،ایس ایچ او کے مطابق گزشتہ تین چار ماہ سے آنجہانی کی اہلیہ روٹھ کر اپنے میکے چلی گئی تھی۔