پی اوایس کی خلاف ورزی پر کاسمیٹکس آؤٹ لیٹ ، میوزک کارنر سیل

پی اوایس کی خلاف ورزی پر کاسمیٹکس آؤٹ لیٹ ، میوزک کارنر سیل

کراچی(بزنس رپورٹر)ایف بی آر کے آر ٹی او ون نے پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزیوں پر اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 آج کھڈا مارکیٹ اور بوٹ بیسن پر دو اہم کارروائیاں کیں۔ کھڈا مارکیٹ میں کارروائی کے دوران ایک مشہور کاسمیٹکس آؤٹ لیٹ جبکہ بوٹ بیسن میں کارروائی کے دوران ایک میوزک کارنر کو سیل کرلیا ۔مذکورہ دونوں دکانوں کو پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر سیلز ٹیکس قوانین 2006 کے رول 150زیڈ ای او کے تحت سیل کیا گیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر آر ٹی او 1 ڈاکٹر فہیم محمد نے کہا کہ تاجر برادری کا فائدہ پی او ایس قوانین پر عملدرآمد کرنے میں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں