غیرملکیوں سے فراڈ ،فرحان ملک جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے غیر ملکیوں سے کال سینٹر کے ذریعے فراڈ کے الزام میں گرفتار صحافی فرحان ملک کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے غیر ملکیوں سے کال سینٹر کے ذریعے فراڈ کے الزام میں گرفتار صحافی فرحان ملک کو پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے فرحان ملک کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فرحان ملک پر غیر ملکیوں سے کال سینٹر کے ذریعے فراڈ کرنے کا الزام ہے ، ملزم سے تفتیش کرنی ہے ، استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ عدالت نے صحافی فرحان ملک کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے ۔