ڈکیتی کیس میں سابق ایس ایچ سمیت 5ملزمان بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت نے تاجر کے اغواء اور ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی سے متعلق کیس میں سابق ایس ایچ او راؤ رفیق سمیت 5 ملزمان کو بری کردیا ہے ۔
دوران سماعت عدالت کی جانب سے بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت نے راؤ رفیق سمیت 5 ملزمان کو بری کردیا۔ بری ہونے والے دیگر ملزمان میں گل محمد ،عابد،محمد حفیظ اور کامران شامل ہیں۔