میاں، بیوی اور نومولود کی ہلاکت کے ملزم ڈرائیور اور ہیلپر کا جسمانی ریمانڈ

میاں، بیوی اور نومولود کی ہلاکت کے ملزم ڈرائیور اور ہیلپر کا جسمانی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملیر ہالٹ میں ہیوی ٹریفک حادثے کے مقدمے میں ڈرائیور اور ہیلپر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں گرفتار ڈرائیور اور ہیلپر کو پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے ، ملزمان سے تفتیش کرنی ہے کہ کہیں واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ تو نہیں؟ ملزمان سے ٹینکر مالک سے متعلق بھی تفتیش کرنی ہے ، ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ہیوی ٹریفک کا تو ان اوقات میں داخلہ ممنوع ہے ۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ضروری اشیأ کی ترسیل پر معمور ہیوی ٹریفک کو سڑکوں پر آنے کی اجازت ہے ، عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ معلوم کیا جائے کہ جس روٹ پر یہ ٹینکر آرہا تھا وہاں اسے اجازت تھی یا نہیں؟ عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں