گراں فروشوں پر 4کروڑ 33لاکھ روپے سے زائد جرمانے کا دعویٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی آفس نے دعویٰ کیا ہے کہ 25 روز میں 4 ہزار 172 گراں فروشوں پرچار کروڑ 33 لاکھ 52 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ۔۔
،157 دکانیں سربمہر کی گئیں جبکہ 150دکاندارگرفتار کیے گئے ۔25 روزمیں 3 ہزار 670 سے زائد مقامات پر سرکاری نرخوں پر اشیا کا آکشن کیا گیا جبکہ بدھ کو 103ناجائز منافع خوروں پر 8 لاکھ 37 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا 11 گراں فروشوں کی دکانیں سربمہر کی گئیں۔کمشنر کراچی آفس کی رپورٹ کے مطابق اب تک 28 ہزار 270 سے زائد دکانوں پر قیمتیں چیک کی گئیں ۔ضلع جنوبی میں گراں فروشوں کے خلاف 25 ویں رمضان کی کارروائی میں ایک لاکھ 43 ہزار روپے جبکہ 25 روز میں ایک کروڑ 25 لاکھ 47 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلع شرقی میں 58 ہزار روپے جبکہ 25 روز میں ایک کروڑ 5 لاکھ 88 ہزار روپے ، غربی میں 25 ویں رمضان کو 16 ہزار جبکہ 25 روز میں 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا وسطی میں 25 ویں رمضان کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے جبکہ 25 روز میں 33 لاکھ 98 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔