مزدوروں کے لیے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان

 مزدوروں کے لیے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان

کراچی (این این آئی)محکمہ محنت سندھ نے صنعتوں اور فیکٹریز میں کام کرنیوالے مزدوروں کے لیے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق محکمہ سندھ نے صوبے میں صنعتوں اور فیکٹریز میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔محکمہ محنت سندھ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتوں اور فیکٹریز کے مزدوروں کیلئے 31مارچ سے 2اپریل تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔وفاقی حکومت اور سندھ حکومت پہلے ہی 31مارچ سے 2اپریل تک عید تعطیلات کا اعلان کر چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں