ڈی جی ادارہ ترقیات کا پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ کادورہ

ڈی جی ادارہ ترقیات کا پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ کادورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے کے ڈی اے سوک سینٹر بلڈنگ میں موجود پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دورے کے دوران ڈپارٹمنٹ میں بنائی گئی فوٹو گیلری کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار نے ڈپارٹمنٹ میں قائم مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی اور سوشل میڈیا روم، نیوز سیکشن اور اخباری ترشوں کی کٹنگ روم کا بھی معائنہ کرایا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات نے کے ڈی اے اسکیموں میں جاری ترقیاتی کاموں کے دوران لی گئی تصاویر کا جائزہ لیا، ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ اس طرح کی آرٹ گیلری ادارے کے ماتحت ہونے والے ڈیولپمنٹ ورکس کی عکاسی کرتی ہے ۔ اس موقع پر محمد ارشد خان،پی اے ٹو ڈی جہ کے ڈی اے ندیم زاہد اور ترجمان کے ڈی اے اکرم ستار موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں