گورنر سے مفتی عبدالرحیم کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

گورنر سے مفتی عبدالرحیم کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے جامعۃ الرشید کے مہتمم مفتی عبد الرحیم نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔مفتی عبدالرحیم نے عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ملاقات میں علمائے کرام کی خدمات، دینی و سماجی امور اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔گورنر نے علمائے کرام کے کردار کو سراہتے ہوئے جامعۃ الرشید کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔علاوہ ازیں گورنر نے سینئر صحافی حافظ طارق  کی رہائشگاہ پہنچ کر ان کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، گورنر  نے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں