سسٹم میں پانی نہیں ، کینالز کیسے بنا رہے ہیں؟،وزیرآبپاشی

سسٹم میں پانی نہیں ، کینالز کیسے بنا رہے ہیں؟،وزیرآبپاشی

کراچی(آئی این پی)وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا ہے کہ جب سسٹم میں پانی ہی موجود نہیں ہے ، تویہ کینالز کیسے بنا رہے ہیں؟،پانی کی قلت کی وجہ سے پورے سندھ کو پانی دینا ہمارے لئے بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جام خان شورو نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ کی عوام کینالز کی مخالفت کر رہی ہے ، دریائے سندھ پر بننے والے چھ کینالز کی حمایت کرنیوالے آج پیپلز پارٹی کے لئیاحتجاج کررہے ہیں، سندھ حکومت نے ابھی تک اس منصوبے کو ایکنک سے منظور ہونے نہیں دیا ہے اس لئے یہ مسئلہ ابھی تک رکا ہوا ہے . وزیر آبپاشی کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے وفاق کو یہ باور کروایا ہوا ہے کہ یہ مثلا اتنا آسان نہیں ہے جتنا آپ سمجھ رہے ہیں،چھ کینالز میں بڑا کینال گریٹر تھل کینال تھا، جس کو فروری 2022 میں پی ٹی آئی نے منظور کیا تھا،جس کے خلاف پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی میں قرارداد بھی پاس کی تھی، اوروہ کینال پی ٹی آئی حکومت نیایکنک سے بھی منظور کروالیا تھا، جس کے خلاف ہم سی سی آئی میں گئے تھے جس کی وجہ سے وہ رکا ہوا ہے ،چولستان کینال ابھی تک ایکنک سے منظور نہیں ہوا ہے پیپلزپارٹی نے اسے بھی روکا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 5 کینالز پر بھی آواز اٹھا رہی ہے ، یہ کینالز سندھ کے لئے بہت بڑے نقصان دہ ہیں، پیپلز پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں