سکھر :پولیو مہم میں رہ جانیوالے بچوں پر زیادہ توجہ دی جائے ،کمشنر

سکھر :پولیو مہم میں رہ جانیوالے بچوں پر زیادہ توجہ دی جائے ،کمشنر

سکھر (بیورو رپورٹ) کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے سے متعلق ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔۔

 جس میں سکھر ڈویژن میں مسلسل ماحولیاتی نمونوں کے مثبت آنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیو ٹیموں سے سخت بازپرس کی گئی۔ کمشنر سکھر فیاض عباسی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ اوز سمیت ضلعی انتظامیہ اور مقامی سپورٹ ٹیموں کی موجودگی کے باوجود ڈویژن میں مسڈ یا رفیوزل بچوں کے حوالے سے پولیو ٹیموں کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ رفیوزل اور مسڈ بچوں پر زیادہ توجہ دی جائے تاکہ کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے ، جبکہ ہائی رسک یونین کمیٹیوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر نئے سرے سے پلان مرتب کیا جائے ،پولیو ٹیموں کی درست ڈیٹا رپورٹنگ کی جائے ، جعلی رپورٹنگ سے پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو ٹھنڈا پانی اور چھتری کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے تیاری مکمل ہے ، جسے گزشتہ مہم کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیا ہے ۔ گزشتہ مہم کے دوران ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کا موجود ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، آنے والی پولیو مہم میں پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھائی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں