بجلی بلوں میں میونسپل یوٹیلیٹی چارجز بڑھانے کی تیاریاں

بجلی بلوں میں میونسپل یوٹیلیٹی چارجز بڑھانے کی تیاریاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر )بلدیہ عظمی ٰکراچی نے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز بڑھانے کی تیاری کرلی ، مونسپل ٹیکس میں اضافے کی تجاویز پر مشتمل قرارداد کراچی سٹی کونسل کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔۔

 حکام کے مطابق شہری سہولیات میں بہتری کے لیے کے میونسپل ٹیکس میں معمولی اضافہ کی سفارشات مرتب کی گئی ہیں ۔ ٹیکس ریونیو شہری سہولیات میں بہتری پر خرچ کیا جائے گی۔تجاویز کے تحت پچاس یونٹ تک بجلی کا بل ادا کرنے والے میونسپل چارجز سے مستثنیٰ ہونگے ۔ 51 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین  50روپے ادا کرینگے ۔201 سے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے سو روپے ادا کرینگے ۔301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والے 200 روپے چارجز دینگے ۔401 ایک سے 500 بجلی کے یونٹ استعمال کرنے والے 100 روپے اضافے کے بعد 225 روپے ادا کرینگے ۔501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے والے 125 روپے اضافے کے ساتھ 275 روپے ادا کرینگے ۔601 سے سات سو یونٹ استعمال کرنے والوں پر 125 روپے اضافے کے 300 روپے جارجز کی تجویز دی گئی ہے ۔700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کو 450 روپے اضافے کے ساتھ 750 روپے ادا کرنا ہونگے ۔جنرل سروسز پر 600، کمرشل صارفین پر 550 اور صنعتی صارفین پر 750 چارجز کی تجویز مرتب کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں