بلا تعطل پانی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

 بلا تعطل پانی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے پانی کی منصفانہ تقسیم اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے اہم ہدایات جاری کیں۔۔

 جمعرات کے روز کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کی طلب اور رسد میں 50 فیصد سے زائد کا فرق ہے ، جسے منصفانہ تقسیم کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے موسم گرما میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں کراچی واٹر کارپوریشن کے CEO احمد علی صدیقی نے پانی کی منصفانہ فراہمی کے اقدامات کا ذکر کیا اور کہا کہ حالیہ صفورا ٹاؤن میں 84 انچ قطر کی لائن کے کام کو 60 گھنٹوں کے مختصر وقت میں مکمل کیا گیا۔ دریں اثنا اپنے دفتر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سعید غنی نے غیر قانونی تعمیرات کے مسئلے پر کہا کہ ایسی عمارتوں کو یوٹیلیٹیز کی فراہمی روکی جائے جن کی کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوا۔ وزیر بلدیات سندھ نے یہ بھی ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز کی سطح پر ڈیمالیشن کمیٹیاں فوری طور پر بحال کی جائیں۔ ایس بی سی اے کے فیلڈ اسٹاف اور بلڈنگ انسپکٹرز ہر ماہ اپنی دستخط شدہ سرٹیفکیٹ جمع کروائیں گے ، جس میں یہ تصدیق ہوگی کہ ان کے علاقے میں کوئی غیر قانونی تعمیرات نہیں ہو رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں