کمانڈر سٹی گھر کمیٹی ایکسپو سج گیا ،عوام کی بڑی تعدادمیں شرکت

کمانڈر سٹی گھر کمیٹی ایکسپو سج گیا ،عوام کی بڑی تعدادمیں شرکت

کراچی (سٹی ڈیسک ) کمانڈر سٹی میں کمانڈر سٹی گھر کمیٹی ایکسپو 2025کا میلہ سجایا گیا،لوگ فیملی کے ساتھ مفت شٹل سروس کے ذریعے پہنچے ۔۔

کمانڈر سٹی میں ایکسپو ایک طرف تفریح کا ذریعہ بناہوا تھا تو دوسری جانے لوگ بکنگ کرارہے تھے ،بکنگ کائونٹر پر عوام کا بے پناہ رش تھا۔چیئرمین کمانڈر سٹی محمدذاکر آنے والوں کو آگاہی فراہم کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کمانڈر سٹی گھر کمیٹی اسکیم کا مقصد ایسے لوگوں کو جو ماہانہ تیس ہزار روپے ادا کرسکتے ہیں گھر فراہم کرنا ہے ۔کمانڈر سٹی میں بجلی پانی گیس ہر وقت موجود ہے ۔بجلی کے سو یونٹ فری ہیں۔ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ حمزہ ذاکر کا کہنا تھا کمانڈر سٹی کی عوام میں مقبولیت کی وجہ سستی ،معیاری اور رقم کی ادائیگی سہولت کے مطابق کرنا ہے ۔ایسے پراجیکٹ اتنی آسان اقساط میں کہیں نہیں ملیں گے ۔ف یملیز کا کہنا تھا یہ خوبصورت ماحول میں سستے گھر کی اچھی اسکیم ہے۔ ایکسپو اتوار(آج) تک جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں