کلفٹن کے مقامی مال میں گو کیش لیس مہم کا افتتاح

کلفٹن کے مقامی مال میں گو کیش لیس مہم کا افتتاح

کراچی( کامرس رپورٹر ) ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کلفٹن کے ایک مقامی مال میں گو کیش لیس مہم کا افتتاح کیا ۔12 ممتاز مالی اداروں کے اشتراک سے اس مہم کاانعقاد کیا گیا تھا۔۔

 اس اقدام کا مقصد وینڈرز اور صارفین دونوں کو کو ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقوں کے استعمال اور فوائد سے آگاہ کرنا تھا تاکہ معیشت کو نقدی سے پاک بنانے کی طرف گامزن کیا جا سکے ۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ گو کیش لیس مہم صرف ایک تقریب نہیں بلکہ پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی طرف تیزی سے منتقل کرنے کے ایک بڑے وژن کا حصہ ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے فلیگ شپ پلیٹ فارم ’’راست‘‘ کے ذریعے سال 2025ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران 6.4 ٹریلین روپے مالیت کی 795.7 ملین ٹرانزیکشنز کا موثر طریقے سے لین دین کیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے لین دین میں 62 فیصد کا شاندار اضافہ ہوا ہے ۔ اپنے آغاز سے اب تک راست کے ذریعے 892 ملین سے زائد ٹرانزیکشنز مکمل کی جاچکی ہیں جن کی مجموعی مالیت 20 ٹریلین روپے ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مالی سال 24ء میں ڈجیٹل ٹرانزیکشنز میں 35 فیصد اضافہ ہوا، جس میں لین دین کی تعداد 4.7 ارب سے بڑھ کر 6.4 ارب ہو گئی اور ان کی مالیت 547 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں