جام صادق برج پر ترقیاتی کام جاری، دو روزہ مکمل بندش کا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جام صادق برج پر ترقیاتی کام جاری، دو روزہ مکمل بندش کا اعلان ۔ٹریفک پولیس اعلامیہ کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کو شہر کے دیگر علاقوں سے ملانے والے اہم جام صادق برج پر ترقیاتی کام جاری ہے ۔۔
جس کے باعث پل کو دو روز کے لیے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق پل اتوار کی شام تک بند رہے گا۔ اس دوران شہریوں کو زحمت سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔جام صادق برج کی تعمیر 1992 میں کی گئی تھی، اور اب اس کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے ، ترقیاتی سرگرمیوں کے دوران رات 12 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل رہے گی۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔