ناردرن بائی پاس پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی

ناردرن بائی پاس پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ناردرن بائی پاس پرایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

میئر کراچی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج لگتا ہے گرمی زیادہ ہے ، ہنستے رہیں مسائل حل ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کی اس سب سے بڑی مویشی منڈی میں ہر سال لاکھوں جانور آتے ہیں، کراچی والے ہزاروں کی تعداد میں ناردرن بائی پاس کی اس منڈی سے جانور خریدتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا معاشرہ قائم کرنا ہے جہاں ایک دوسرے کی مشکلات میں کمی لائیں، سکیورٹی کے مسائل حل کریں گے اور صفائی، خریداروں اور بیوپاریوں کا خیال رکھیں گے ۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مویشی منڈی کے سبب کراچی میں رونق آتی ہے ، کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے ، پاکستان بھر کے بیوپاری کراچی کی منڈی کا رخ کرتے ہیں تاکہ اچھا منافع کماسکیں۔انہوں نے کہا کہ آخری دنوں میں ٹریفک کے مسائل ہوتے ہیں تاہم انتظامیہ ہر سہولت فراہم کرے گی، کراچی والے سخی ہیں امید ہے بڑے پیمانے پر تجارت ہوگی، تبدیلی کا لفظ خراب ہوگیا ہے یہ بہتری کا سال ہے ۔بلاول بھٹو کے نمائندوں نے بہتری کا سفر شروع کیا ہے اور یہ سفر جاری رہے گا۔میئر کراچی نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ گلی محلوں میں منڈیاں نہیں لگنے دیں گے ، میں کچھ منڈیاں لگیں گی اور اس سے ٹیکس بھی جمع کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں