بھارتی وفد کا کچھی ماہیشوری پنچایت ہال کا دورہ

بھارتی وفد کا کچھی ماہیشوری پنچایت ہال کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت سے آئے ہوئے 37 افراد پر مشتمل بھارتی وفد نے کراچی میں واقع کچھی ماہیشوری پنچایت ہال کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ایس ایس پی سٹی عارف عزیز، ایس پی سٹی قیصر علی شاہ، ایس ڈی پی او کلفٹن منیشا روپیٹا اور ایس ڈی پی او عیدگاہ محمد صادق نے بھارتی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ایس ایس پی سٹی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا اور پاکستان آمد پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ افسران نے مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پاکستان کی طرف سے محبت بھرا پیغام بھی دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں