بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز میں ترمیم چیلنج

بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز میں ترمیم چیلنج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز میں کی گئی ترمیم کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں غلام محی الدین ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی جی ایس بی سی اے نے قواعد میں اختیارات سے تجاوز کر کے بغیر کسی اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا جو کراچی کے ماسٹر پلان، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بنیادی قوانین اور شہریوں کے زندگی کے حق سمیت متعدد بنیادی حقوق کے منافی ہے ، ایس بی سی اے کی ترمیم سے شہر کے انفراسٹرکچر پر مزید دباؤ آئے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں