اناڑی سکیورٹی گارڈ سے گولی چلنے سے نوجوان زخمی ، ویڈیو سامنے آ گئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اناڑی سکیورٹی گارڈ سے گولی چلنے کے نتیجے میں 17سالہ نوجوان زخمی ہوگیا، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
واٹر پمپ کے علاقے میں ایک نجی ریسٹورنٹ کے باہر اناڑی سکیورٹی گارڈ کی غفلت سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 17 سالہ نوجوان آیان زخمی ہو گیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے ، جس میں سکیورٹی گارڈ کو اسلحے سمیت دیکھا جا سکتا ہے جب کہ فائرنگ سے قبل وہ ایک ضعیف شخص کے ساتھ بحث بھی کرتا ہے ۔فوٹیج میں واضح ہے کہ سکیورٹی گارڈ اسلحہ کو دیکھ رہا تھا کہ اسی دوران اچانک ایک نوجوان زخمی حالت میں نظر آتا ہے ۔ گولی آیان کی ٹانگ پر لگی۔سکیورٹی گارڈ نے خود کو مشتعل شہریوں سے بچانے کے لیے نجی ریسٹورنٹ کے اندر پناہ لی۔