گڈاپ واٹر سپلائی 48 ولیج کی اسکیم جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ محمد سلیم بلوچ کی زیر صدارت محکمہ کا اجلاس۔۔
اجلاس میں سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ سید اعجاز علی شاہ ،پیپلز پارٹی ملیر کے صدر ایم پی اے راجہ رزاق بلوچ، صوبائی وزیر حقوق نسواں شاہینہ شیر علی ، ضلع ملیر کے اراکینِ قومی اسمبلی ملیر سید آغا رفیع اللہ، سردار جام عبدالکریم جوکھیو، عبدالحکیم بلوچ، ارکانِ صوبائی اسمبلی محمد ساجد جوکھیواور متعلقہ ادارے کے افسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں ضلع ملیر میں جاری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں اراکینِ اسمبلی ضلع ملیر نے مختلف حلقوں میں جاری اسکیموں کے بارے میں نشاندہی کروائی گئی، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ محمد سلیم بلوچ نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ضلع ملیر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ نے گڈاپ واٹر سپلائی 48 ولیج کی اسکیم کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت تاکہ عوام پینے کے صاف پانی سے مستفید ہو۔