کمشنر و ایڈیشنل آئی جی کا پولیو کیمپ کا دورہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے نیو کراچی کے علاقے گودھرا میں قائم پولیو کیمپ کا دورہ کیا اور انسداد پولیو مہم کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی سینٹرل اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ کمشنر کراچی و پولیس افسران نے کیمپ میں موجود انتظامیہ اور پولیو ورکرز سے ملاقات کی اور انسداد پولیو مہم کی اہمیت اور آگاہی کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔