کورنگی میں گتہ فیکٹری میں آگ لگ گئی

کورنگی میں گتہ فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورنگی مہران ٹاؤن لائسنس برانچ جلال چوک کے قریب گتہ فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

اس حوالے سے فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ملی تھی جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ 5 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔آگ گتہ فیکٹری کے گوادم کی دوسری اور تیسری منزل پر لگی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں