ایڈمنسٹر یٹو سروس کے زیر تربیت افسران کا کے پی او کا دورہ

ایڈمنسٹر یٹو سروس کے زیر تربیت افسران کا کے پی او کا دورہ

کراچی (اسٹاف پورٹر)52ویں کامن ٹریننگ پروگرام سی ٹی پی کے تحت پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے 10 زیر تربیت افسران نے کراچی پولیس آفس کا دورہ کیا۔ڈی آئی جی ایڈمن اور اے ڈی آئی جی ایڈمن و دیگر سینئر افسران نے کراچی پولیس آفس آمد پر زیر تربیت افسران کا استقبال کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے وفد کو شہر میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس کی حکمت عملی سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ترجمان کراچی کے زمینی حقائق سمیت میگا سٹی ہونے کی حیثیت سے پاکستان کے دیگر شہروں کی نسبت کراچی میں جرائم کی شرح اور نوعیت پر روشنی ڈالی۔ترجمان کراچی پولیس ریحان خان کے مطابق کراچی پولیس چیف نے بطور پولیس چیف اپنے کیریئر اور تجربات سے زیر تربیت پولیس افسران کو آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں