آرٹس کونسل میں خواتین مشاعرہ

آرٹس کونسل میں خواتین مشاعرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )آرٹس کونسل کی ویمن امپاورٹمنٹ کمیٹی کے زیرِ اہتمام خواتین مشاعرے کا انعقاد کیاگیا۔

مشاعرے میں رکن گورننگ باڈی ہما میر ،ناصرہ زبیری ،فاطمہ حسن سمیت علم و ادب سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شرکت کی۔کوثر جعفری ، ریحانہ روحی ، نسیم نازش،سعدیہ حریم ،سیما غزل ،رخسانہ صبا،ناصرہ زبیری ،نزہت عباسی، ثبین سیف ،نیناعادل،یاسمین یاس ،انجلا ہمیش اور شاہدہ اسرار کنول نے اپنا کلام پیش کیا۔تقریب کی صدارت کے فرائض فاطمہ حسن انجام دیے ۔ اس موقع پر چیئرپرسن چاند گل شاہ نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا کہ خواتین ہر پیشے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں ،اس طرح کے پروگرام ہم آگے بھی منعقد کروائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں