کلمہ تمام امت مسلمہ کی بنیاد ہے ،بلال سلیم قادری

کلمہ تمام امت مسلمہ کی بنیاد ہے ،بلال سلیم قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مخالف قوتیں چاروں طرف سے مسلمانوں پر حملہ اور ہو چکی ہیں۔کلمہ تمام امت مسلمہ کی بنیاد ہے ۔

سکون سے بیٹھنے اور بات چیت کا وقت گزر چکا ہے اب اسلام مخالف قوتوں کو منہ توڑ جواب دینا پڑے گا۔بہت ظلم و ستم مسلمانوں نے سیل یا اب خاموش رہنے اپنے اوپر مزید ظلم کرنے کے مترادف ہے ۔ظلم و زیادتی بہت برداشت کر لی امت مسلمہ کو اب جاگنا ہوگا۔مسلمانوں کے پاس 57 اسلامی ممالک ہیں مگر ہم پھر بھی کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دلوں سے جذبہ ایمانی ختم ہو گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں