شاہ فیصل کالونی کے قائداعظم پارک پر قبضے کی کوشش کے خلاف درخواست دائر

شاہ فیصل کالونی کے قائداعظم پارک پر قبضے کی کوشش کے خلاف درخواست دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں شاہ فیصل کالونی کے قائداعظم پارک پر قبضے کی کوشش کے خلاف جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے یوسی 2 الفلاح شاہ فیصل ٹاؤن کے چیئرمین سیف الدین نے درخواست دائر کردی۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ نامعلوم افراد قائداعظم پارک پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پارک کے گرد دیوار تعمیر کرکے غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں ۔ڈی جی پارکس، کمشنر کراچی سمیت دیگر متعلقہ حکام کو شکایات کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ سپریم کورٹ کے بھی متعدد فیصلے رفاحی اراضی پر کمرشل سرگرمیوں کے خلاف موجود ہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ کے ایم سی، کمشنر کراچی، پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو تجاوزات فوری ختم کرنے اور پارک کی اراضی کو دوسرے مقصد کے استعمال سے روکنے کا حکم دیا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں