گورنمنٹ کالج بلڑی شاہ کریم میں تقریب

 گورنمنٹ کالج بلڑی شاہ کریم میں تقریب

بلڑی شاہ کریم (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ ڈگری کالج بلڑی شاہ کریم میں انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔

، جس کا مقصد طلبہ کو آئندہ تعلیمی سفر کے لیے نیک تمنائیں دینا اور ان کی تعلیمی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر جمیل احمد مغل نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلبہ ہمارا فخر ہیں، ہمیں یقین ہے کہ یہ نوجوان اپنے کردار، علم اور محنت سے علاقے اور ملک کا نام روشن کریں گے ۔تقریب میں ہائی اسکول عبدالرحیم کاتیار کے ہیڈ ماسٹر عبدالرشید سومرو نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا اصل مقصد محض نوکری حاصل کرنا نہیں بلکہ ایک باکردار اور مثبت سوچ رکھنے والا انسان بننا ہے ۔اس موقع پر طلبہ جمشید علی، عرفان علی، زیب امجد رند، اسماعیل ملاح، ریاض احمد برڑو، شعیب مغل، شہمیر ملاح، مہکنواز رند، آئشہ مغل، تہریم، زوالقیف، آسیہ اور سنبل نے تقاریر، مزاحیہ خاکے اور ملی نغمے پیش کیے ، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ تقریب کے آخر میں طلبہ میں اسناد اور تحائف تقسیم کیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں