غیر ملکی گٹکے کی سپلائی کرنے والا ملزم پکڑا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ منگھوپیر پولیس نے غیر ملکی گٹکے کی سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔۔
پولیس نے ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کرکے ملزم عجب ولد محمد اشرف کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 270 پیکٹ انڈین آداب اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔گٹکے کی سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ کا اندراج, کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔