فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر خواجہ سراؤں کی ریلی

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی  کے طور پر خواجہ سراؤں کی ریلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر خواجہ سراؤں کی تنظیم جیا کی جانب سے شاہنواز گوٹھ سے پریس کلب ملیر کے تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سرا کے رہنماؤں مظہر انجو، وکی، لیلی، آصفو، شیرین، مایا اور دیگر نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جس میں ہزاروں معصوم بچے ، عورتیں اور مرد شہید ہوچکے ہیں، عالم اسلام سمیت دیگر عالمی قوتوں کو فلسطین کا معاملہ کیوں نظر نہیں آ رہا ہے ، مظلوم فلسطینیوں کو موت کا شکار بناکر اسرائیل اپنا ظالمانہ رویا اختیار کرکے دنیا کو طاقتور ترین بتا رہا ہے ،طاقتور عالم اسلام کو فلسطین کے معاملے پر چپ کا روزہ توڑنا پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں